ویلڈن گریٹ مسٹر پرائم منسٹر،وفاقی کابینہ میں ایران امریکہ جنگ بندی کیلئے اسلام آباد معاہدے کی منظوری ‘جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ

جنگ بندی کروانے پر قومی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش ‘ قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل

0

اسلام آباد(آن لائن)ویلڈن گریٹ مسٹر پرائم منسٹر،وفاقی کابینہ نے ایران امریکہ جنگ بندی کیلئے مجوزہ اسلام آباد معاہدے کی منظوری دے دی اورایران امریکہ جنگ بندی کیلئے مجوزہ اسلام آباد معاہدے پر وزیراعظم کو فیصلوں کا مکمل اختیار دیدیا گیا۔جنگ بندی کروانے پر وفاقی کابینہ نے قومی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا‘وفاقی کابینہ کی طرف سے قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی گئی‘جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا اورکابینہ کے تمام ارکان کو مٹھائی بھی کھلائی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بہترین قومی مفاد میں پاکستان کی ترجمانی کی اور عالمی سطح پر پاکستان کے امن کے کردار کو اجاگر کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران امریکہ جنگ بندی کو پاکستان کی غیر معمولی کامیابی قراردیاگیا اورارکان نے وزیراعظم ، وزیرخارجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو امن کا علمبردارقراردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اراکین نے وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم کا کابینہ میٹنگ روم آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے ایران امریکہ جنگ بندی کو پاکستان کی غیر معمولی کامیابی قرار دے دیا۔وفاقی کابینہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اظہار تشکرکیا اورکئی اراکین نے انہیں امن کا علمبردار قرار دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایران امریکہ جنگ بندی کیلے مجوزہ اسلام آباد معاہدے کی منظوری دے دی اورجنگ بندی کروانے پر وفاقی کابینہ کا قومی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کرلی گئی۔جنگ بندی کی خوشی میں تمام کابینہ اراکین کو مٹھائی کھلائی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنگ بندی پر جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا اور قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی گئی۔وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ فیلڈ مارشل نے بہترین قومی مفاد میں پاکستان کی ترجمانی کی اور عالمی سطح پر پاکستان کے امن کے کردار کو اجاگر کیا۔

آن لائن کو ملنے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق ویلڈن گریٹ مسٹر پرائم منسٹر،وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکاء نے جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی کامیابی پر اظہار مسرت کیا۔ذرائع کے مطابق دس اپریل کو اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔وفاقی کابینہ میں ایران امریکہ جنگ بندی کیلئے مجوزہ اسلام آباد معاہدے پر وزیراعظم کو فیصلوں کا مکمل اختیار دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا سفارتی محاذ پر ڈٹ کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیز فائر کرانے پر اطمینان کا اظہارکیااورذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دنیا میں پاکستانی کوششوں سے مکمل قیام امن کے لئے پرامیدنظر آئے۔کابینہ اجلاس میں ملکی و عالمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کابینہ کو امریکاایران کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیا۔مشرقِ وسطی کی بدلتی صورتحال کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی آئندہ سفارتی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم امور کابینہ کے سامنے پیش کئے گئے۔ذرائع کے مطابق ملکی معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا بھی کابینہ اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔کابینہ ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اورارکانِ کابینہ نے قومی سلامتی، سفارتی حکمت عملی اور قیادت کے کردار کو سراہااورملکی مفادات کے تحفظ اور موٴثر فیصلوں پر حکومتی و عسکری قیادت کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.