آڈیو لیکس :بشری بی بی اور ثاقب نثار کے بیٹے کا کیس یکجا

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا کر تے ہوئے بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے کے سمن کی معطلی میں 30اکتوبرتک توسیع کردی ہے۔

ہائی کورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعدسمن کومعطل کردیاتھااور کہاتھاکہ جب تک مرکزی کیس کافیصلہ نہیں ہوجاتااس وقت تک سمن معطل رہیں گے۔ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی۔وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موٴقف اختیار کیا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا۔عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کیا۔عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.