پی ٹی آئی کی جانب سے شرپسند کو ایجنسیز کا بندہ قرار دینے کا پراپیگنڈا بے نقاب،شرپسند عمران محبوب نجی ہوٹل کا ملازم اورپی ٹی آئی کا اہم کارکن نکلا،منصوبہ بندی کے تحت جناح ہاؤس بھیجا گیا

لاہور(آن لائن)جناح ہاوٴس لاہور پر بہیمانہ حملہ میں مرکزی شر پسند کردار پر بنایا گیا بھیانک پروپیگنڈہ بے نقاب،شر پسند شخص بھی پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا،شر پسند شخص کا نام عمران محبوب ہے جس کی تصدیق اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی کر دی،شر پسند شخص کو ایک مخصوص منصوبہ کے تحت ابتداء میں ہی جناح ہاوٴس بھیجا گیا تاکہ اْس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اِسے ایجنسیوں کااہلکار قرار دے کرجناح ہاوٴس پر حملہ کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے

شر پسند شخص نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے،شر پسند عمران محبوب، کے بارے میں سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں نے بھی اسے ببانگ دْہل ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا تھا،پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندا قرار دیتے ہوئے جھوٹا، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا ،عمران محبوب سے منصوب PTI پروپیگنڈہ کو میڈیا کے کچھ نامور اینکر نے بھی سوشل میڈیا پر تار تار کیا ہے،اس وقت شر پسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے

ایسے گھناوٴنے پروپیگنڈہ سے سچ کو نہیں بدلہ جا سکتا اور نا ہی ایسی بھونڈی حرکتوں سے اپنے کیے ہْوئے جرائم کو جھوٹ کی آڑ میں چھپایا جا سکتا ہے ،ایسے تمام کردار جو سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی اور ایگزیکیوشن میں شامل ہیں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ جو کے آئین پاکستان کے تحت ہے کا سامنا کرنا پڑے گا چاہے وہ کتنا ہی جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلا لیں

Comments are closed.