اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

حیدر آباد(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں 5 وکٹ سے شکست پر بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی بینچ اسٹرینتھ کو موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ اگلے وارم اپ میچ میں غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے، دوسری اننگزمیں بیٹرز کو زیادہ آسانی مل رہی تھی۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری کی ہے۔

Comments are closed.