نواز شریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے اہم مشاورت فراہم کی

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے اہم مشاورت فراہم کی،

لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق میٹنگز میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی، ن لیگ کی پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنا ہوگا۔پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگز میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراوٴ کی پالیسی سے بھی گریز کا فیصلہ ہوا۔میٹنگز میں پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیا گیا، مسلم لیگی قیادت اور رہنماوٴں کے درمیان مستقبل میں مفاہمت کیلے فروغ کا فیصلہ ہوا۔

Comments are closed.