ورلڈ کپ 2023ء ، بابر اعظم کے پاس سعید انور کا 20 سالہ ریکارڈ توڑنے کا موقع

لاہور (آن لائن) قوم ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دوران سعید انور کا 20 سالہ ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے ۔ 28 سالہ بلے باز نے اپنے کیریئر میں اب تک 105 اننگز میں 58.16 کی اوسط کے ساتھ 19 ون ڈے سنچریاں بنائی ہیں۔ اگر بابر اعظم میگا ایونٹ کے دوران مزید دو سنچریاں اسکور کرتے ہیں تو وہ سعید انور کی 20 ون ڈے سنچریوں کا ہندسہ عبور کر جائیں گے جو 50 اوور کے فارمیٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔سعید انور نے 1989ء سے 2003ء کے درمیان 244 اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ سابق کپتان محمد یوسف 267 اننگز میں 15 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے ، محمد حفیظ 216 اننگز میں 11 سنچریوں کے ساتھ چوتھے جب کہ فخر زمان 77 اننگز کھیل کر 10 سنچریوں کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔۔

Comments are closed.