کرکٹ سکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے، شاداب خان

حیدر آباد(آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کرکٹ سکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے، کھلاڑی ذہنی طور پر مطمئن ہوتا ہے تو اچھے فیصلے کرتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شاداب خان نے کہا کہ بھارت میں ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، اس طرح کے استقبال پر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا، کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ غلطیوں سے سیکھتے ہیں، ایشیا کپ میں ہارنے کے بعد ہمیں آرام کا موقع ملا۔شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، وارم اپ میچ میں پچ راولپنڈی کی پچ کی طرح لگی، اگلا میچ کھیلنے سے ہمیں کنڈیشنز کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔ شاداب خان سے ان کے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام پوچھے گئے۔جس پر شاداب نے بتایا کہ مجھے روہت شرما بہت اچھے لگتے ہیں،وہ بہت خطرناک بیٹر ہیں، اگر وہ ایک بار سیٹ ہوجائیں تو انہیں آؤ وٴٹ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارتی بولرز کی بات ہے تو مجھے لیگ اسپنر کلدیپ یادیو بہترین لگتے ہیں، وہ فلیٹ پِچ پر بھی شاندار بولنگ کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔شاداب نے مزید کہا کہ میرے خیال سے جس ٹیم کی بولنگ بہترین ہوگی وہی ٹیم ورلڈکپ جیتے گی

Comments are closed.