پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں کمی کیلئے بند سکول دوبارہ کھل گئے
لاہور (آن لائن)لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھیلنے والی آشوب چشم کی بیماری کے باعث گزشتہ چار روز سے بند سکول کھلتے ہی مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے،
اس باوجودکہ مذکورہ بیماری شدت اختیار کر چکی ہے مگر پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے ستمبر ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس سے متاثرہ بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، آشوب چشم سے متاثر بچے امتحان میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، اساتذہ گیٹ پر سکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی اور 24گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9ہزار 401 کیسز سامنے آئے ہیں۔بہاولپور میں سب سے زیادہ 1ہزار 577کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فیصل آباد اور ملتان میں 761افراد متاثر ہوئے ۔
Comments are closed.