راولپنڈی :24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1391 تک پہنچ گئی۔ ہولی فیملی ہپستال میں 44، ڈی ایچ کیو میں 54 اور بے نظیر بھٹو ہپستال میں 36 افراد زیر علاج ہیں۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 20 مقدمات درج اور 1 عمارت کو سیل کیا گیا، ایس او پی کی خلاف ورزی پر 6 چالان ٹکٹ جاری اور 15000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر 3544 مقدمات درج اور577 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

Comments are closed.