ہر پاکستانی شہری کی جان و مال سب سے مقدم ہے،آرمی چیف

اسلام آباد ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہر ایک پاکستانی شہری کی جان و مال سب سے مقدم ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر اعتبار سے تاریخی تھا، اجلاس میں تمام وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان ایک چھت تلے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ غالباً یہ پہلی دفعہ تھا کہ ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے چھوٹے اور بڑے ادارے اس میٹنگ کا حصہ تھے، اجلاس کے دوران بڑی کلیریٹی اور غیر مبہم انداز میں بات چیت کی گئی۔ جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کیلئے صرف ایک ہی آپشن ہے، ہمیں ان چیلنجز کے سامنے کھڑے ہونا ہے، ہم ریاست کی عمل داری قائم کرنے کے لیے انتہائی اقدام تک جائیں گے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے آخر میں آرمی چیف نے اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا

"نہ سمجھو گے تو مٹ جاوٴ گے اے ہندوستان والو

تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں”۔۔

Comments are closed.