بھارت کا آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان
نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ ورلڈ کپ 2023ء کا آغاز احمد آباد کے مشہور نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں گزشتہ ایڈیشن کے فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹکرائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روایت توڑتے ہوئے اس بڑے ٹورنامنٹ کی کوئی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔ بی سی سی آئی نے پہلے اسی مقام پر ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے ایک دن قبل 4 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کا منصوبہ بنایا تھا۔
بھارت میں 2023ء کے ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر معروف بھارتی فنکار رنویر سنگھ، ارجیت سنگھ، تمنا بھاٹیہ، شریا گھوشال اور آشا بھوسلے ان ستاروں میں شامل تھے جنہوں نے تقریب میں اپنی پرفارمنس پیش کرنی تھی جبکہ آتش بازی اور لیزر شو بھی کیا جانا تھا۔افتتاحی تقریب کا آغاز ساڑھے چھ بجے بجے ہونا تھا، جو کہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کیپٹن ڈے تقریب کے فوراً بعد ہونا تھا تاہم افتتاحی تقریب کو مبینہ طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ احمد آباد میں کپتانوں کے دن میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم سمیت تمام دس کپتانوں کی موجودگی نظر آئے گی۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہیکہ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کچھ تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے اختتامی سیشن یا پھر 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل فنکشن کروانے پر غور کررہا ہے۔تاہم افتتاحی تقریب کی منسوخی یا پھر تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہ آسکا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی ٹورنامنٹ مہم 6 اکتوبر کو شروع کرے گی جہاں اس کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا جس نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پانچویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے۔
Comments are closed.