ملک سے باہر بیٹھے بگھوڑے یوٹیوبر کی انڈین را سے جڑے روہت شرما سے خفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر منظرِ عام

اسلام آباد:ملک سے باہر بیٹھے بگھوڑے یوٹیوبر کی انڈین را سے جڑے روہت شرما سے ہوشروبا مبینہ خفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آ گئی سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے مبینہ آڈیو میں روہت شرما بگھوڑے یوٹیوبر کو پاکستان کی پریمئر انٹیلیجینس ایجنسی کے خلاف لندن میں بیٹھے را کے پیڈ لائر سے مل کر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کاکہہ رہا ہے۔کال ثابت کرتی ہے کے بگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی RAW کے ساتھ رابطے میں ہییہ یوٹیوبر اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی RAW کے لوگوں سے طے کرتے دیکھا جا سکتا ہے، بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی RAW کے لوگوں سے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا ہے۔

یہ ملک دشمن یوٹیوبر بھارتی RAW سے ملکر پاکستانی ISI کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہا کال میں روہت شرما یوٹیوبر کو برطانیہ میں ISI کے خلاف سازش کے لئے لارڈ ریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہہ رہا ہے یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے پہلے بھی یہ شر پسند بھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور شر پسندوں کو فساد کے لئے اکساتا رہا ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

Comments are closed.