جناح ہاوٴس حملے میں ملوث ایک اورشرپسندکی شناخت ہوگئی

لاہور(آن لائن)جناح ہاوٴس لاہور پر حملے اور پر تشدد واقعات میں ملوث ایک اور شر پسندکی شناخت ہوگئی، شر پسند ارزم جنید لاہور کا رہائشی ہے۔شرپسند ارزم جنید نے سانحہ 9 مئی کے حملوں میں عسکری قیادت کا نام لیکر ہرزہ سرائی کی پاک فوج کیخلاف نعرے بازی کی

فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے کارکنوں کو اکسایا۔شرپسند ارزم جنید نے انکشاف کیا کہ پی ٹی ا?ئی چیئرمین کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ کے مطابق حملہ کرنا تھا، پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد سے چیئرمین کا بیانہ فوج کے شدید خلاف تھا۔شرپسند نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قائدین یاسمین راشد، حسان نیازی

اعجاز چوہدری نے ہمیں اکسایا، پی ٹی آئی رہنما ہمیں حملہ کرنے کیلئے کور کمانڈر ہاوٴس کی طرف لے گئے،شرپسند ارزم جنید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان حملوں کے دوران پاک فوج نے ہمیں ذرا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔

Comments are closed.