پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگئی

لندن(آن لائن) پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ کی بدھ کو اپنے زخمی کندھے کی کامیاب سرجری ہوگئی۔

کندھے کی چوٹ نے دائیں بازو کے پیسر کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر کر دیا تھا، جو جمعرات سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ نسیم شاہ کو چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور وہ بحالی مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کریں گے۔انجری کے باعث شاہ کے تین سے چار ماہ تک ایکشن سے باہر رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کے دوسرے کھیل کے دوران 46ویں اوور میں، نسیم اس کھیل کے لیے منعقد کیے گئے ریزرو ڈے پر میدان سے باہر چلے گئے

۔ اس کے فورا بعد پی سی بی نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ رائٹ آرم پیسر باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔نسیم شاہ کو اپنے باولنگ کندھے کے بالکل نیچے ایک پٹھوں میں چوٹ لگی ہے اور یہ کندھے کی کسی پچھلی انجری کا تکرار نہیں ہے۔ تیز گیند باز حسن علی، جنہوں نے پاکستان کے لیے آخری ون ڈے میچ 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلا تھا، کو نسیم شاہ کی جگہ پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.