صداقت عباسی بازیابی کیس: وزارت داخلہ کو ماتحت ادارے سے رپورٹ لینے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی کی بازیابی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رپورٹ لینے کی ہدایت کردی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی،وکیل بابراعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے،سٹیٹ کونسل زوہیب گوندل عدالت کے روبروپیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صداقت عباسی کہاں ہیں؟سٹیٹ کونسل نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو خط لکھا ہے تاحال کوئی جواب نہیں آیا،عدالت نے وزارت داخلہ کو ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رپورٹ لینے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ وزارت داخلہ ماتحت اداروں سے آئندہ سماعت تک رپورٹ لیکر عدالت کو آگاہ کرے ،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

Comments are closed.