نواز شریف کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس،ملکی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی کا نوازشریف کی زیر صدارت وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم شہبازشریف ،مریم نواز،حمزہ شہباز ،رانا ثناء اللہ,احسن اقبال ،خواجہ آصف،مریم اورنگزیب ،پرویز رشید ،سعد رفیق و دیگر نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی سے متعلق نگراں حکومت کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔نواز شریف کی لاہور سے ہی کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی بھی ہدایت کی،اجلاس میں خدمت کو ووٹ دو کے بیانیے کو عملی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے

Comments are closed.