عماد اور سرفراز کو ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا: محمد عامر

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹر محمد عامر نے ورلڈکپ ٹیم میں آل راونڈر عماد وسیم اور سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے پر شکوہ کردیا۔

محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران دونوں کرکٹرز نے ورلڈکپ اسکواڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، بھارت میں عماد وسیم اچھا آپشن ہوسکتا تھا، شاداب کو عماد کے ساتھ نہیں ملایاجاسکتا، دوسری جانب محمد حارث اس وقت کھیلیگا جب رضوان نہیں کھیلیگا۔عامر نے مزید کہا کہ بولر وکٹ کو دیکھ کر بال کرتا ہے، مجھے ریٹائرمنٹ پرکوئی افسوس نہیں۔اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے وہ کپتانی میں غلطی نہ کریں، پاکستانی اسکواڈ سیمتعلق کچھ مطمئن ہوں لیکن پھر بھی یہی کہوں گا کہ کئی ایسیکھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم میں ہوناچاہییتھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں چھوٹی باونڈریز ہیں زیادہ رنز ہوں گے،کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں400 رنزبھی ہوسکتے ہیں۔

Comments are closed.