کپتان بابراعظم کی پنجابی زبان میں بولتے ہوئے ویڈیو وائرل
اسلام آباد(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا تعلق پنجاب سے ہے اس لیے ان کا پنجابی لب ولہجہ بھی کافی مقبول ہے جن کی اکثر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔کپتان کی کبھی کھیل کے میدان میں کسی کو پنجابی جملہ بولتے ہوئے تو کسی کو پریکٹس کے دوران پنجابی میں کچھ مزاحیہ بولتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوجاتی ہیں جن پر کافی میمز بھی بنائی جاتی ہیں۔حال ہی میں ایک بھارتی پنجابی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ بھی بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انفلوئنسر کپتان کے ساتھ پنجابی میں دلچسپ اور مزاحیہ جملے بول رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین بابر سے اپنی محبت کا بھی اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود ہے جہا ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
Comments are closed.