اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد ( آن لائن ) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڑی سے 76 کلو 800 گرام چرس اور 40 کلو 700 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔بحریہ ٹاوٴن فیز 1 میں کارروائی گاڑی میں موجود مقامی رہائشی سے 100 گرام کوکین برآمد ہوئی ہے۔جی ٹی روڈ گجرات پر گاڑی میں چھپائی گئی 2 کلو 300 گرام چرس برآمد سے برآمد ہوئی ہے۔سیالکوٹ یونیورسٹی کے قریب مقامی رہائشی سے 200 گرام آئس برآمد۔جنوبی وزیرستان کے رہائشی ملزم کے جوتوں اور اخروٹ کے خولوں میں چھپائی گئی 115 گرام چرس برآمد۔پسنی کے علاقے ببر شور میں گاڑی اور مکان سے 5 کلو چرس، 6 کلو آئس اور 80 کلو کرسٹل برآمد کی گئی ہے۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.