کے پی کے اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں افغان پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام آ باد (آن لائن) صوبہ خیبر پختون خوا ہ اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاوٴن کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور میں اس سال اب تک 13 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق پشاور میں پایا جانے والا پولیو وائرس افغانستان میں موجود وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس سال پشین اور ڈیرہ بگٹی میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں پایا گیا پولیو وائرس قندھار افغانستان کے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں اب تک 35 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
Comments are closed.