ایشین گیمز، کبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

ہانگزو (آن لائن )ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلے کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت نے 14-61 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم برانز میڈل کی حق دار قرار پائی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف 12 مرتبہ آل آوٴٹ ہوئی جبکہ حریف کے خلاف ایک آل آوٴٹ پوائنٹ بھی نہ لے سکی۔ایشین گیمز میں یہ پاکستان کا تیسرا میڈل ہے، اس سے قبل پاکستان نے شوٹنگ میں برانز اور اسکواش میں سلور میڈل جیتا۔

Comments are closed.