لندن(آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پیر کو لندن سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ پانچ دن قیام کریں گے ،لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے،14اکتوبر کو دبئی جائیں گے، 21اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام چھ بجے لاہور پہنچیں گے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انیس اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی
Comments are closed.