زمان پارک میں ہونے والی سازش کواپنے کارکنان نے بے نقاب کردیا

راولپنڈی( آن لائن)سانحہ 9مئی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا، سیاسی جماعت سے وابستگی رکھنے والے شر پسندوں کے اعترافات کا سلسلہ جاری ، زمان پارک میں ہونے والی سازش کو سیاسی جماعت کے اپنے کارکنان نے اس ایک ماہ میں بے نقاب کردیا۔تفصیل کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصہ میں جن اہم لوگوں نے انکشافات کئے، ان کے مطابق جناح ہاؤس میں ہونے والی شرانگیزی کی مکمل منصوبندی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہی ہو چکی تھی، کارکنان نے تسلیم کیا کہ یاسمین راشد اور اعجاز خان نے زمان پارک میں موجود کارکنان کو جناح ہاؤس کوچ کرنے کی ہدایت دی، چیئرمین نے اپنی گرفتاری سے ایک دن پہلے میٹنگ بلائی اور انتشار کا مکمل منصوبہ تیار کرلیا تھا، عمران خان نے اپنی گرفتاری سے پہلے ہی جناح ہاؤس پہ حملے کا منصوبہ بنالیا تھا،9مئی کو شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے بعد عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے ایجنسیوں پہ الزام تراشی کا آغاز کیا تھا، کارکنوں نے اعتراف کیا کہ وزارت عظمیٰ کے چھنتے ہی عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا تھا، 9مئی کو لندن پلان کا نام دینے والے عمران خان کے اپنے کارکنان نے اعتراف کرلیا، تمام منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی تھی، جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے سرغنہ حسان نیازی بھی موجود تھے اور کورکمانڈر کی یونیفارم کی عصمت دری میں مصروف تھے

Comments are closed.