نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں،اسحاق ڈار
اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، آئندہ انتخابات میں ن لیگ کا بیانیہ ہو گا گا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے، نواز شریف ایک گلف ملک سے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، واپسی پر وہ فاظتیکسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، (ن) لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011 سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔
Comments are closed.