مریم نواز سے خیبر پختونخواہ کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی وفد سمیت ملاقات
اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ کے غیور عوام پر جھوٹ،نااہلی،اور کرپشن 10سال تک جبری طور پر مسلط رہی ،عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز سے خیبر پختونخواہ کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی،سابق سینیٹر تاج آفریدی نے وفد سمیت ملاقات کی، وفد میں سابق ایم پی ایز بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی اور زبیر آفریدی بھی موجودتھے
وفد نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر اپنے اعتما د کا اظہار کیاجبکہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ن لیگ میں شمولیت پر وفد کر خیر مقدم کیا ۔وفد نے مریم نواز کو انٹراپارٹی الیکشن میں دوبارہ چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباددی۔ مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختون کے عوام پر جھوٹ ،نااہلی ، کرپشن جبری طور پر مسلط رہی ،کے پے کے اور غیورعوام پر 10 سال تک ظلم ہوا، دہشت گردی واپس آگئی، مسلم لیگ ن کو کونے کونے میں مضبوط کریں گے۔عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔شاہ جی گل آفریدی کاکہنا تھا کہ مریم نواز کا جبر کے سامنے ڈٹ جانا سنہری مثال ہے ۔
Comments are closed.