پابندیوں کے باوجود ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے، فاطمہ بھٹو
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستانی مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انسٹاگرام کمپنی اْن کے اکاوٴنٹ پر تبصروں کو بند کر رہی ہے۔ فاطمہ بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کل صبح دنیا کس حال میں اٹھے گی لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ پابندیوں سے قطع نظر ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے غزہ کے حالاتِ حاظرہ پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی کیا کہہ سکتا ہے؟
Comments are closed.