سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(آن لائن )سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف محفوظ فیصلہآج پیر کو سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آس نے کازلسٹ جاری کردی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔

دوسری جانب سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔سائفر کیس سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قبضے سے غائب ہو گئی تھی، پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکا کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی،عدالت عالیہ نے جیل میں ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر دلائل سماعت کرنے کے بعدکیس کافیصلہ محفوط کیاتھاجوکہ پیر کوسنایاجائیگا۔

Comments are closed.