پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان سے افغان باشندوں کی وطن واپسی پرحال ہی میں حکومتی احکامات کے پیش نظر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔#
غیر قانونی افغان باشندوں کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے طور خم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے رضاکارانہ طور پر افغانستان جانے والے باشندوں نے اپنے وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 اکتوبر 2023 کو کل 1530 افغان اپنے ملک روانہ ہوئے1530 افغان باشندوں میں 392 مرد، 257 خواتین اور 881 بچے بذریعہ طور خم بارڈر افغانستان روانہ ہوئے افغانستان روانگی کے لئے 49 گاڑیوں میں 152 خاندانوں کی اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش ہے افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا عمل دونوں ممالک کے حق میں مثبت نتائج مرتب کرے گا ۔
Comments are closed.