بھارت سے شکست کے بعد ٹنڈولکر کا شعیب اختر کی ٹوئٹ پر طنز
نئی دہلی(آن لائن)بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارت کے عظیم سابق بیٹر نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ٹوئٹ پر طنزیہ جواب دیا ہے۔14 اکتوبر بروز ہفتے کو بھارت کے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں بھارت نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔مقابلہ انتہائی یکطرفہ ثابت ہوا، پہلے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بعدازاں بھارتی بلے باز پاکستان پر اپنی دھاک بٹھاتے رہے۔میچ سے ایک دن قبل شعیب اختر نے ایکس پر ٹوئٹ کی،
انہوں نے اپنی اور سچن ٹنڈولکر کی تصویر شیئر کی جس میں راولپنڈی ایکسپریس سچن کو بولڈ کرنے کے بعد جشن منارہے ہیں، شعیب نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کے لیے کہااگر کل کچھ ایسا کرنا ہے تو ٹھنڈ رکھنا۔جواب میں سچن ٹنڈولکر نے میچ جیتنے کے بعد طنز کیا اور کہامیرے دوست، آپ کی نصیحت پر عمل کیا گیا اور سب کچھ ٹھنڈا ہی رکھا گیا۔سابق بھارتی بیٹر کے جواب میں شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘میرے دوست آپ اس کھیل کے بہت عظیم کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ سفیر بھی ہیں، یقینا ہمارا دوستانہ مذاق کبھی نہیں بدلے گا۔
Comments are closed.