‘ہمارے اگلے میچ تک جیت کا لطف اٹھائیں، بھارت سے شکست پر شاہد آفریدی کا ردعمل
لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتیوں کو پاکستان سے اگلا میچ ہونے تک گزشتہ روز کی جیت کا جشن منانے کا مشورہ دے دیا۔ہفتے کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے اس وقت شکست دی جب اننگز کی 117 گیندیں باقی رہتی تھیں۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے قومی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر یکے بعد دیگرے پاکستان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔پاکستانی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 42.5 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، اس کے بعد بھارتی اننگز شروع ہوئی تو اس میں بھی بھارتی بلے بازوں کا بول بالا رہا۔اب سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی اس شکست پر ٹوئٹ کی۔
انہوں نے لکھا حیثیت کرکٹرز اپنی جانب سے بھرپور فائٹ دینے کے لییہم اپنی قوم کے مقروض ہیں، اور یہ ہی فائٹ مجھے اپنے لڑکوں میں دکھائی نہیں دی۔شاہد آفریدی نے کہاہماری ٹیم بہترین ہے، بس اسے ایک اچھی اور مکمل فائٹ دکھانے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی سابق کپتان نے بھارت کو میچ جیتنے کی مبارکباد پیش کی اور لکھا ‘تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہندوستان کو مبارکباد، ہمارے اگلے میچ تک جیت کا لطف اٹھائیں۔
Comments are closed.