ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے ہرادیا

نئی دہلی(آن لائن) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ ہوگیا۔ افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی۔اتوار کو دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

، افغا ن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49.5 اوورز میں 284 رنز بناکر آل آوٴٹ ہوگئی، افغان اوپنرز نے ٹیم کو شاندار ا آغاز فراہم کرتے ہوئے 114 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔تاہم ابراہیم زادران 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محض 8 رنز کے اضافے سے افغان بیٹرز نے 2 وکٹیں مزید گنوائیں، رحمت شاہ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان حشمت اللہ شاہدی محض 14، عظمت اللہ عمرزئی 19، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 رنز بناسکے۔افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلش بولرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 58 گیندوں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 جبکہ اکرام علی خیل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ساتویں اوور میں 33 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمان کا شکار بنے۔

تیرہویں اوور میں 68 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ ملان 32 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر کیچ آوٰٹ ہوگئے۔کپتان جوز بٹلر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جنہیں نوین الحق نے آؤ ٹ کیا۔ لیام لیونگ اسٹون 10 ، سیم کرن 10 اور کرس ووکس 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک 66 اور عادل رشید 20 رنز بناکر آؤ ٹ ہوگئے۔ انگلش ٹیم 40.3 اوورز میں 215 رنز بناسکی اور انہیں69رنز سے شکست کا سامنا کرناپڑا ۔ افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست ورلڈ کپ کا اب تک کا بڑا اپ سیٹ ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئین اور ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے ۔

Comments are closed.