نقیب اللہ قتل کیس:چالان پیش نہ کرنیپر عدالت تفتیشی افسر پربرہم
کراچی(آن لائن) نقیب اللہ قتل کے مقدمے کا ضمنی چالان تاحال کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع نہ کرایا جاسکا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا جا رہا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کا چالان پراسیکیوٹر جنرل آفس میں جمع کروا دیا ہے، چالان کی اسکروٹنی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا، وقت دیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
Comments are closed.