پاکستان کا چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف
کراچی:پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی میں ہونے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔ بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔آغا سلمان 58 اور شان مسعود نے 44 رنز بنائے، افتخار احمد نے 5 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے چوتھے ون ڈے میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان ٹیم سے امام الحق ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ، نسیم شاہ اور محمد نواز چوتھا ون ڈے نہیں کھیل رہے ہیں۔ چوتھے ون ڈے کیلئے شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میر اور حارث رف پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دیتے،پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی 290 رنز کرنے کی کوشش ہوگی، پریکٹس سیشنز میں فیلڈنگ کی ڈرلز کیں ،جس کا اچھا فائدہ ہوا ۔ گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.