غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں13دن باقی رہ گئے
اسلام آباد(آن لائن) غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 13 دن باقی رہ گئے۔ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حکومتی احکامات کے پیش نظر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر قانونی افغان باشندوں کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔
افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ رضاکارانہ طور پر افغانستان جانے والے باشندوں نے اپنے وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 16 اکتوبر 2023 کو 2871 افغان باشندے اپنے ملک روانہ ہوئے۔ 2871 افغان باشندوں میں 441 مرد، 238 خواتین اور 1242 بچے بذریعہ طور خم بارڈر افغانستان روانہ ہوئے۔ افغانستان روانگی کے لئے 60 گاڑیوں میں 214 خاندانوں کی اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی۔ افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش ہے۔ افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا عمل دونوں ممالک کے حق میں مثبت نتائج مرتب کرے گا۔
Comments are closed.