آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( آن لائن )احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت مکمل ہوگئی، منگل کو نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے اپنے دلائل مکمل کیے، جس کے بعد احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کردیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی گئی جب کہ سپریم کے فیصلے کی روشنی میں نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا، نیب ٹیموں نے 81 کرپشن کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس کے علاوہ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور اومنی گروپ کے کیسز کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

Comments are closed.