نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا دوسرا اپ سیٹ کردیا
دھرم شالہ (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 15ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا دوسرا اپ سیٹ کردیا۔دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 246 رنز کا ہدف دیا لیکن جنوبی افریقی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 207 پر ڈھیر ہوگئی۔نیدرلینڈز نے میگا ایونٹ کی مضبوط ٹیم کے خلاف پہلے شاندار بیٹنگ کی اور مقررہ 43 اوورز میں 245 رنز بنائے اور ساتھ ہی شاندار بولنگ کی اور اسے 207 رنز تک محدود کردیا۔دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹ پر 245 رنز بنائے۔کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 78 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ا?رین دت 23 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وین ڈرمیروی 29 اور تیجا نیدا منرو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کی طرف سے لونگی نگیٹی، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث یہ میچ 43 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔دونوں ہی ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرا میچ ہے، جنوبی افریقا نے اپنے دو میچ سری لنکا اور آسٹریلیا سے جیتے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments are closed.