سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460ارب روپے ادائیگی سے معذوری کی متفرق درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں 460ارب روپے کی ادائیگیوں کا معاملہ پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے متفرق درخوارست دائر کر دی گئی جس کی سماعت آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا ۔

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی ہے ،جس میں بحریہ ٹاؤن نے 460ارب روپے کی ادائیگیوں سے معذوری ظاہر کر دی ۔ بحریہ ٹاؤن نے کراچی منصوبے کیلئے 99سال کیلئے زمین لیز 2کروڑ 72لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی کی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن 460 ارب روپے کی ادادئیگی سے معذوری ظاہر کرتا ہے ،بحریہ ٹاؤن نے کراچی منصوبے کیلئے 99سال کیلئے زمین لیز دو کروڑ بہتر لاکھ فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی کی جبکہ ا سی علاقہ میں سوسائٹیز نے زمین ایک لاکھ روپے ایکڑ کے 99 سال کی لیز پر لی ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پا رہا ،

بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبہ چار سو ساٹھ ارب روپے ادائیگی کرنا ناممکن ہے ،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے درخواست پر سپریم کورٹ کہ حالات و واقعات کی روشنی میں مناسب احکامات جاری کئے جائیں یہ درخواست گزشتہ روز دائر کر گئی اس پر سماعت آج بدھ کو ہوگی ۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینج سماعت کرے گا ۔

Comments are closed.