غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن میں 12 روز باقی رہ گئے۔ افغان شہریوں کا چمن بارڈر کے راستے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے باب دوستی چمن پر ایک مہاجرین سینٹر قائم کیا گیا۔ اس سینٹر کا مقصد افغان باشندوں کو اپنے وطن واپسی کیلئے ہموار سہولتکاری فراہم کرنا ہے۔ اس سینٹر میں فیملیز کیلئے بیٹھنے کی سہولت، میڈیکل کیمپ اور کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
وطن واپسی کے موقع پر افغان مہاجرین نے ان سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج و ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔ افغان شہری کا کہنا تھا کہ میں رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جارہا ہوں۔ پاکستان کے لوگوں کا بہت شکریہ، انہوں نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔ الحمداللہ پاکستان آرمی نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں بہت اچھا سلوک کررہے تھے۔ منظم طریقے سے لوگوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ہم اپنی مرضی سے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔ 3 تا 17 اکتوبر 2023 تک چمن بارڈر کے راستے 7615 افغان باشندے اپنے وطن روانہ ہوئے۔ افغان شہریوں کی اپنے ملک باعزت طریقے سے واپسی کیلئے پاکستان آرمی، ایف سی اور دیگر اداروں کی جانب سے سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔
Comments are closed.