سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار
لاہور(آن لائن) سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور ،فیصل آباد،ننکانہ صاحب،رحیم یار خان،شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کیا گیا جس دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے اسکی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور کے سرحدی گاوں سے داعش کے 2 اہم کمانڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، 12 ڈیٹو نیٹر ،پراعما کارڈ،موبائل فون،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔دہشت گردوں کی شناحت روف،زبیر،ضیا،وقار،امین،سرفراز،حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہیکہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رواں ہفتے 990 کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں41 ہزار 411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔حکام کا کہنا ہیکہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہیاور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.