گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اسلام آباد ( آن لائن )گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2027 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہپستال میں 59، ڈی ایچ کیو میں 12 اور بے نظیر بھٹو ہپستال میں 38 افراد زیر علاج تھے ڈینگی وائرس سے متاثرہ 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 38 مقدمات درج اور 2 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر 13 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 34 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا مجموعی طور پر 4057 مقدمات درج اور 612 عمارتوں کو سیل کیا گیا 1162 چالان ٹکٹ جاری اور 79 لاکھ 32 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

Comments are closed.