ہم نے یہودیوں کے پاکستان میں ایجنٹ کو شکست دیدی ہے،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت علمائے اسلا م کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ امریکا اب دنیا کی سپر پاور نہیں رہا، حکمران امریکا کی غلامی کا طوق اتار دیں، ہم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے جنگ جاری رکھیں گے،حکمرانوں کو امریکی غلامی کا پٹا اتار کر فلسطین کی حمایت میں سامنے آنا ہوگا ورنہ پاکستانی قوم انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ،تم جنہیں دہشت گرد کہتے ہو ہم ان کو مجاہدین کہتے ہیں یہودی لابی پر واضح کرنا چاہتا ہوں ہم نے تمہارے ایجنٹ کو شکست دے دی ہے ،جو آج مکافات عمل سے گزر رہا ہے ، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جے یو آئی کی طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی حکمرانوں اور اسلامی ممالک سمیت او آئی سی ، اقوام متحدہ کی تنظیموں کی جانب سے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر واضح موقف اختیار نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ آج مغربی قوتیں کہتی ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کے کوئی انسانی حقوق نہیں ہم پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔اور رہیں گے ملک کے حکمرانوں کو امریکہ کی غلامی کے طوق کو گلے سے نکالنا چاہئے۔ اگر پھر بزدلی کا مظاہرہ کیا تو پاکستانی قوم آپ کے مقابلے میں کھڑی ہوگی۔ اسلامی اخوت کا مظاہرہ کیا جائے۔ ہم اللہ کے سامنے اپنے ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ایمان والوں کی نشانی ایک دوسرے کی تائید اور ہمدردی کرناہے جیسے تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو تو پورا جسم تکلیف میں رہتا ہے۔ ہم مسلمان ایک ہیں ہم سب کا درد ایک ہے۔ میری نظر پاکستان پر نہیں بلکہ پورے اسلامی ممالک اور مسلمانوں پر ہے۔جس طرح مودی تو کھل کر کفر کی صف میں کھڑا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم بھی فسلطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ پاکستانی حکمران اپنے محلوں میں عیش و عشرت کررہے ہیں پاکستانی قوم کے نمائندے نہیں تم نے تو امریکی کی غلامی کا طوق گلے میں ڈال کررکھا ہے۔ فلسطین میں مائیں اپنی زندگی کی قربانی دے چکی ہیں پورا شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ امریکہ نے افغانستان ، عراق کو بارود کا ڈھیر بنایا۔ لیبیا پر بارود برسائے۔ اس کے باوجود جمہوریت کا چیمپئن بن کر قوموں کی آزادی اور حریت کی بات کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران 14 اگست کو یوم آزادی کے طور پر مناتے ہیں لیکن وہ اس دن کی نفی کرکے امریکہ کی غلامی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم اور اسلاف انگریزوں کے خلاف لڑے ہیں ۔ اگر آج ہم فلسطین اور ان کے مجاہدین کا ساتھ نہیں دیں گے تو ہم تسلیم کریں ہم اب بھی غلام ہیں۔ میری تاریخ آزادی کے لئے قربانیوں سے بری پڑی ہے۔ تم اس وقت انگریز کو سلوٹ کررہے تھے ہم انگریزوں کے خلاف کھڑے تھے۔ایک بار جنرل مشرف نے مجھے کہا کہ آپ مان لو کہ ہم امریکہ کے غلام ہیں ۔ آج اسرائیل آواز لگا رہا ہے کہ حماس کسی ہمدردی کا حقدار نہیں، امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ ہمارے ملک کے حکمران بھی اس بربریت پر چپ سادھ کر بیٹھے ہیں ، دنیا کو اسرائیل کے مظالم دکھائی نہیں دیتے ،حماس اور فلسطینی عوام کی غیرت کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے فلسطینی عوام اور حماس کو عربی زبان میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ آپ کی قربانیاں مسلم ممالک کو جنھجوڑ رہی ہیں صہیونی فوج نے غزہ میں بربریت کی انتہا کردی ہے ۔ اوریہودیوں کوکہا کہ جہاں سے آئے ہوواپس وہاں چلے جاؤ یہاں تمہاراکوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔آج اسرائیل امریکہ اور انکے حمایتی ممالک کو پیغام دیتا ہوں کہ ہم کل بھی غزہ کے ساتھ تھے آج بھی غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فلسطین کی آزادی کیلئے برابر شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ 1967 میں اسرائیل نے عرب پر حملہ کیا تب پاکستان کے عوام نے مفتی محمود کی آواز پر فلسطین کی حمایت کی دنیا بھر کی یہودی لابی کو واضح کرتا ہوں جسکو تم نے پاکستان بھیجا آج وہ مکافات عمل کا شکار ہے، یہودی لابی کے ایجنٹ کو ہم نے شکست دے دی ہے، یہودیوں کو بھی شکست دیں گئے۔ امارات اسلامیاں کے جنگجو کے لیے کہا گیا تھا ان کے انسانی حقوق نہیں۔ تم جنہیں دہشتگرد سمجھتے ہو ہم انہیں وقت کا مجاہد کہتے ہیں۔ امریکہ سپر پاور نہیں۔ میں اپنے ملک کے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں امریکہ کی غلامی کا پٹا اتار کر پھینک دیں۔ اسلامی ممالک میں بے حسی دیکھ رہا ہوں۔ پاکستانی حکمران غزہ کے مسلمانوں کے لیے کیوں کھڑے نہیں ہورہے ۔ ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، دنیا کو کہیں بھی انسانی حقوق نظر نہیں آرہے اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائی بدترین ظلم کا شکار ہیں اور ہم آج تمام امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کیلئے یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا ہم نے بھرپور ساتھ دیا، اسی لیے ہم فلسطین کیساتھ اخلاقی اور مالی طور پر کھڑے ہیں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ امریکا میں صدر یہودیوں کے پیسے سے بنتا ہے جبکہ دنیا کی معیشت پر بھی اسرائیل اور یہودیوں کا قبضہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کا غلام بنا ہوا ہے جبکہ فلسطین اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے تحت اپنی سرزمین کے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔

Comments are closed.