پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت آج ختم ہوجائیگی
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم آج31 اکتوبر کو ختم ہو جائیگی۔غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں سے متعلق حکام واضح کرچکے ہیں کہ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنیکی ڈیڈلائن نہیں بڑھائی جائیگی۔سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پرمیپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افرادکی نشاندہی کرلی ہے۔31 اکتوبرکے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادضبط کرلی جائیگی۔یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افرادکی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔
Comments are closed.