بلاول کی دھمکی کام کر گئی، وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب رو پے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آ ن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب رو پے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ ہوگی، وزیراعظم نے جمعے کو پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضع رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنیکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دیگی۔

Comments are closed.