سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ، حامد خان گروپ کوشکست کاسامناکرنا،شہزادشوکت نے میاں عبد القدوس کوشکست دے دی
اسلام آباد ( آ ن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر احسن بھون انڈی پینڈنٹ گروپ کے متفقہ امیدوار شہزاد شوکت صدر منتخب ہوگئے۔ انکے مدمقابل حامد خان پروفیشنل گرو پ کے امیدوار میاں عبدالقدوس تھے، سات شہروں لاہور، بنوں، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، حیدر آباد اور بہاولپور سے عاصمہ جہانگیر احسن بھون گروپ کے شہزاد شوکت نے 899 ووٹ لئے جبکہ میاں عبدالقدوس نے 649 ووٹ لئے۔
ان کے مدمقابل میاں عبدالقدوس کو بنوں میں صرف 1 ووٹ ملا۔ لاہور میں 1 ہزار 71 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے شہزاد شوکت کو 611 ووٹ جبکہ میاں عبدالقدوس 462 ووٹ لے سکے۔ پانچ شہروں کے نتائج آنا باقی ہیں وہاں سے بھی شہزاد شوکت کو برتری حاصل ہونے کی خبر ہے، آخری اطلاعات آنے کے تک دیگر نشستوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواران کو برتری حاصل ہے۔ سیکرٹری کی نشست پر بھرپور مقابلہ کی خبر ہے، حتمی نتائج کا اعلان 3 نومبر کو کیا جائیگا۔ نومنتخب صدر شہزاد شوکت نے کہا کہ جیت پر اللہ کا شکر ادا کر تا ہوں پروفیشنل وکلا کی بار ایسوسی ایشن میں واپسی ہوئی ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ بار ایسوسی ایشن کو پروفیشنل انداز میں چلائیں گے، بار ایسوسی ایشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، صیح معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔ سابق صدر سپریم کورٹ احسن بھون اور سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے کہا جمہوریت پسند وکلاء کی جیت ہوئی ہے، وکلا ء کی فلاح کیلئے کئے گئے وعدے ہر حال میں پورے کریں گے، نومنتخب صدر کو پیر مسعود چشتی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، اے این پی ، جے یو آئی کے وکلاء کی مکمل حمایت حاصل رہی۔
Comments are closed.