سائفر کیس :چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

اسلام آباد( آن لائن ) سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ۔چئیرمین پی ٹی آئی نے درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائفر مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ،ہائی کورٹ مقدمے کی سیاسی بنیادوں کو زیر غور نہیں لا سکی۔۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس مقدمے میں وزارت داخلہ کے ماتحت ایف آئی اے کی بدنیتی صاف ظاہر ہے۔سائفر اور فارن فنڈنگ مقدمات ایف آئی اے کی بدنیتی کو ظاہر کرتے ہیں۔درخواست میں ملزم کو مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments are closed.