حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی، اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا

Comments are closed.