کالعدم ٹی ٹی پی اور تحریک انصاف کا پاکستان مخالف گٹھ جوڑ بے نقاب
اسلام آباد:ٹی ٹی پی نے پاک فوج کے جوانوں کو شہید کرنے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لکھا کہ ‘مرتد جہنم واصل کیے۔پی ٹی آئی کے ویریفائڈ اکاؤنٹس لکھ رہے ہیں کہ ‘کتے جہنم واصل کردئیے۔
ٹی ٹی پی نے دعوی کہ ‘میانوالی حملے میں پاکستان کے 40 طیارے تباہ کر دئیے۔’پی ٹی آئی کے بڑے اکاؤنٹس اپنے 9 مئی حملے کی تصویر پوسٹ کر کے لکھ رہے ہیں کہ ’40 طیارے تباہ کر دئیے۔’جب کہ ادارے بتا چکے ہیں ٹی ٹی پی پروپیگنڈہ کر رہی ہے انکا میانوالی حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
معید پیرزادہ اور احمد نورانی اسی ائر بیس پر 9 مئی کے پی ٹی آئی حملے کا حوالہ دے کر پاک فوج پر طنز کر رہے ہیں جو کل سے اپنی لاشیں اٹھا رہی ہے۔ ان کی طنزیہ ٹویٹس کو پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس کاپی پیسٹ کررہے ہیں۔
کل افغان حکومت کی دھمکی کے ساتھ ہی پاکستان میں دہشتگردانہ حملے شروع ہوئے جس پر میں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دوسرا حملہ وہ سوشل میڈیا پر کرینگے۔ کم از کم وہاں ان کو ہم جواب دیں کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی ٹویٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ہیں۔
نوٹ ۔۔ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ آفیشلی ان لوگوں کی مذمت کر کے ان سے اظہار لاتعلقی کریں۔ یا وہ اسے بھی عمران خان کا دیا گیا شعور قرار دیں گے؟
Comments are closed.