پی آئی اے کی اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان فضائی سروس 16 روز بعد بحال
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین پی آئی اے کا فضائی رابطہ 16 دن بعد بحال ہو گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اور 326 آخری بار 9 ستمبر کو آپریٹ کی گئی تھیں۔پی آئی اے کی پروازوں کی آج معمول کے مطابق کوئٹہ آمد روانگی شیڈول ہے جبکہ فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن 100 فیصد بحال ہے۔18 دن میں پی آئی اے کی 772 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور مسافروں کو 50 کروڑ کا ریفنڈ کیا جاچکا جبکہ مجموعی طور پر پی آئی اے کو 7 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
Comments are closed.