ملا یعقوب کے ڈیورنڈ لائن سے متعلق بیانات تاریخی طور پر حقائق سے متصادم ہیں
کابل/راولپنڈی(آن لائن) افغان رہنماءملا یعقوب کے ڈیورنڈ لائن سے متعلق بیانات تاریخی حقیقت کے منافی ہیں ۔پاکستان کے دفاعی و خارجہ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملا یعقوب کے ڈیورنڈ لائن سے متعلق بیانات تاریخی طور پر حقائق سے متصادم ہیں ۔ ڈیورنڈ لائن ایک تاریخی حقیقت ہے جس کا وجود پاکستان بننے قبل سے ہے۔
پاکستان 2600 کلومیٹر طویل ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کا کام کٹھن اور سخت ترین چیلنجز کے باوجود 98 فیصد تک مکمل کر چکا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان وزیر داخلہ کا تحریک طالبان پاکستان کو محض پاکستان کا مسئلہ قرار دینا افغان طالبان کے ستمبر 2021 کے عہد سے متصادم اور عالمی دنیا سے وعدہ خلافی ہے۔
پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے اور کاروباری سرگرمیوں کو پروان چڑھانے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے 16 باقاعدہ راہداریوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان میں دوریاں بڑھیں گی بلکہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اہداف کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔
Comments are closed.