ورلڈ کپ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دیدی
کولکتہ(آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے با سانی شکست دیکر مسلسل آٹھویں فتح حاصل کرلی ہے ۔بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونیوالے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شبمن گل نے کیا تاہم کپتان روہت شرما 40 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے، شبمن گل 23، شریاس ایر 77 اور کے ایل راہول 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی پانچویں وکٹ 285 کے مجموعی سکور پر گری جب سوریا کمار یادیو 22 رنز بنا کر شمسی کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے، ویرات کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگر کھیلی۔
کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر ون ڈے کرکٹ میں 49ویں سنچری بنا کر اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔بھارت نے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا ، مارکو جانسن، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بیٹسمن بھارتی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 28 ویں اوور میں صرف 83 رنز پر آل آوٴٹ ہوگئی، مارکو یانسن 14 اور وین ڈر ڈوسین 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کپتان ٹمبا باووما اور ڈیوڈ ملر نے 11 ،11 رنز بنائے جبکہ ایڈن مارکرم 9 اور کیشو مہاراج 7 رنز بناسکے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ لی۔ ۔
Comments are closed.